Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

 چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے مؤخر کیا ہے، چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے اور وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوور کیلئے ازسر نو شرائط و ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔

  ذرائع کے مطابق قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version