Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“وفاق میں اپنی مرضی کی نگران حکومت بنانے کا پروگرام بن رہا ہے”

لاہور: معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاق میں اپنی مرضی کی نگران حکومت بنانے کا پروگرام بن رہا ہے۔

اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نوے روز میں الیکشن کروانے کا پابند ہے، کیسے ہو سکتا ہے کہ وزیر خزانہ الیکشن کمیشن کو فنڈز نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں بھی نگران حکومت کو لمبا کرنے کا پروگرام ہے، اپنی مرضی کی نگران حکومت وفاق میں بنانے کا پروگرام بن رہا ہے۔

معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ، دفاع کو توہین عدالت میں طلب کیا جاتا تو الیکشن ہوجاتے، اگر مجھے توہین عدالت کا نوٹس الیکشن کمیشن جاری کرتا ہے تو اپنا دفاع کروں گا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص روزانہ سات آٹھ کیسوں میں پیش ہو، نو مئی کے واقعات پر آئی جی پنجاب سے پوچھ گچھ ہو تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا کیس مفاد عامہ کا کیس ہے، زیادتی کی بھی کوئی انتہا ہے کہ ایک شخص پر دو سو کیس بنا دیے، دوسری پارٹیوں کے سربراہان کیخلاف بھی مستقبل میں ایسی کارروائی ہوسکتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا کیس اگر گیلانی اور جمالی حکومت کو دیکھا جائے تو بنتا ہی نہیں، سائفر سے کوئی انکار نہیں کرتا سب مانتے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکا سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

معروف قانون دان نے کہا کہ سائفر کو ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اختیار وزیراعظم کو حاصل ہے، وزیراعظم نے ڈی کلاسیفائیڈ کیا تو کیس کیسے بنتا ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم بننے پر درست اعتراض کیا، خواجہ آصف نے اسمبلی میں خواتین کے بارے میں بدزبانی کر کے برا کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version