سندھ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تاریخی دھچکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹکس الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے دوست ہمارے پاس آئے تھے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر علی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن لیڈر کے نام پر مذاکرات ہوئے ہیں، ہم ماضی میں بھی سندھ کے ایشوز پر اکٹھے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ غیر جانب دار نگراں حکومت قائم ہو، ہم اگر اپنی بہن (رعنا انصار نقوی) کو ووٹ دے رہے ہیں تو سندھ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
