Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کیلئے انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور کروانا چیلنج بن گیا

حکومت کے لیے انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور کروانا چیلنج بن گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سمیت تمام اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی، آج تمام حکومتی اراکین کو پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم آج کا مشترکہ اجلاس قانون سازی کے حوالے سے اہم ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر ن لیگ تاحال پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر اتحادیوں کو راضی نہ کرسکی تاہم گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات میں بھی بریک تھرو نہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نگران حکومت کو وسیع اختیارات دینے کی مخالف ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض بھی فاصلے بڑھانے لگے، انہوں نے بھی نگران وزیراعظم کے اختیارات میں اضافے کی مخالفت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اتحادی ارکان کو تفصیلی بریفنگ کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف براہ راست مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں جبکہ اختر جان مینگل سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی مشاورت کے مزید ادوار ہونگے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اگست کے پہلے ہفتے میں ہی نگران وزیراعظم کا اعلان کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version