Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات جاری ہیں، والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے ہر پولیو مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانا ہے، وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پولیو وائرس سے منسلک ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام افغانستان میں پولیو پروگرام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ ملک کے 61 اضلاع میں یکم اگست سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے،77 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version