Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق، سندھ حکومت، ڈونرز کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں اور مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان میں تاریخ کا بدترین اور تباہ کن سیلاب آیا، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ خود سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے دوران مخیر حضرات نےدل کھول متاثرین کی مدد کی جو لائق تحسین ہے،ہماری پہلی ترجیح ہے کہ ایسا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جس سے مستقبل میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حبیب بینک لمیٹڈ نے سیلاب متاثرین کے لیئے سندھ کے دو اضلاع کے دو دیہات میں گھر بنا کر نیکی کا کام سرانجام دیا ہے، کپیٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں بھی سیلاب متاثرین کو ایک سو گھر فراہم کئے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق، سندھ حکومت، ڈونرز کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس منصوبے سے سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، صوبائی و وفاقی اداروں اور حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے کوششوں کو سراہا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کو گھروں کے حصول پر بھی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version