وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک کے آدھے حصے میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے سخت ترین ایکشن کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر کو ٹھیک کرنا ہے جہاں خامیاں ہیں انہیں دور کرنا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پوری دنیا کارپوریشن ماڈل پر جا رہی ہے، کمپنیاں بنا کر انہیں اختیارات دینے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ شکایات گھروں تک بجلی کی ترسیل سے متعلق آرہی ہیں، گوادر سمیت پورے مکران میں رہنے والے شہریوں کو بجلی کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولان لائن پر بہت تیزی سے کام کو مکمل کیا گیا، خضدار کی ٹرانسمشن لائن بھی مکمل ہو گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
