Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و صوبائی وزیر خیبر پختونخوا ضیاءاللہ بنگش نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

 کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ممبر اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ میں اپنا سیاسی سفر پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ جاری رکھوں گا ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے۔

 

 

ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل افسوس ہیں، اس کے بعد تحریک انصاف کیساتھ چلنا میرے لیے مناسب نہیں ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version