Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ؛ حکومت نے بڑا سرپرائز دے دیا

وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے مطابق اہم معلومات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے کردار کو شامل کیا جائے گا اور قومی سلامتی سے تعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی بنیاد پر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔

سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری کے اعظم خان کی آڈیو لیک بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version