Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کے سعودی عرب، امارات اور قطر سے تعلقات بہتر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، پاکستان ساورن فنڈ بنایا جائے گا، شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں اہم فیصلے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور میں پاکستان، جی سی سی کے درمیان شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا جبکہ انہوں نے مشکل معاشی حالات میں اہم پالیسی فیصلے کیے۔

سابق سعودی سفیر علی عواض العسیری کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات کو ترجیح دی، خلیجی ممالک پاکستانی تارکین وطن کا دوسرا گھر ہیں، شہباز شریف کو گزشتہ برس اپریل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اہم چیلنجز کا سامنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو ڈیفالٹ کے دہانے پر موجود ملک ورثے میں ملا، جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہے، موجودہ سول ملٹری قیادت جی سی سی ممالک کے ساتھ معاشی شراکت داری کو اہم سمجھتی ہے، شہباز شریف کی کاوشوں سے تباہ حال پاکستانی معیشت جلد بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version