Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ اہم خبر آگئی

نگراں وزیراعظم سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک نگراں وزیراعظم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت ہوئی نہ ہی کوئی نام فائنل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے دونوں جانب سے جب اپنے اپنے نام فائنل ہوجائیں گے تب ہی وزیراعظم سے مذاکرات ہوں گے۔ تین یا چار اگست کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 اگست کی رات اسمبلی تحلیل کردیںگے، انتخابات کو کسی سازش یا خاص مقصد کے تحت آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام ن لیگ نے نہیں دیا، رضاربانی اوراسحاق ڈارسمیت کوئی بھی سیاستدان نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے، تاہم تمام جماعتیں متفق ہیں کہ نگراں وزیراعظم سیاستدان ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version