Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوست ممالک نے کسی شرط کے بغیر مشکل وقت میں ہماری مدد کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک نے کسی شرط کے بغیر مشکل وقت میں ہماری مدد کی، دوست ممالک ہمارے خیرخواہ ہیں،سرمایہ کاری انہیں سے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل میں ساتھ دینے والوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے، دشمن ممالک بلوچستان میں ترقی اورسیاسی استحکام نہیں چاہتے، اگر ہم حفاظت نہیں کریں گے تو کون سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے کل 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیا، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے ہماری مدد کی، پاکستان ڈیفالٹ کےخطرے سے نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال لیپ ٹاپ کوٹہ 14 سے بڑھا کر 18 فیصد کررہے ہیں، ایک لاکھ لیپ ٹاپ پچھلے بجٹ کے حوالے سے تقسیم ہوئے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ اگلے بجٹ میں تقسیم ہوں گے، لیپ ٹاپس چاروں صوبوں کی ملکیت اور اس کا معیارمیرٹ ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ کوئی صوبہ اکیلے ترقی کرے تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سابق حکومت کو گوادر اور بلوچستان کی ترقی گوارانہیں تھی، 5 سال میں ایک ایک لاکھ ٹن سامان محض منگوایا گیا جبکہ ہمارے دور میں 15 ماہ میں 6 لاکھ ٹن کاسامان گوادر سے آیا، اکنامک سائیکل کا فائدہ گوادر اور بلوچستان کےعوام کو ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ 2015 کے بعد گوادر بندرگاہ کی ڈرلنگ نہیں ہوئی، اگرصفائی نہیں ہوگی تو جہاز کیسے آئیں گے؟ ہم نے معاہدہ کرکےڈرلنگ شروع کی، فروری مارچ تک مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی گہرائیوں کےحوالے سے گوادر کا دنیا میں نام ہے، گوادر کا سمندر دنیا کے گہرے ترین سمندرمیں شمار ہوتا ہے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ سابق دور حکومت میں اربوں روپے جھونک دیئے گئے مگر عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوا، ریکوڈک کے جھگڑے پر اربوں روپے لگ گئے، ریکوڈک، سینڈک ودیگر خزانے صوبے میں موجود ہیں، ذخائر پر سب سے پہلا حق یہاں کےعوام کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version