Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ آسٹریلیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا دفاع و سلامتی سے متعلق مذاکرات اور 1.5 ٹریک سیکورٹی ڈائیلاگ کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلیٰ درجے کی سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں دونوں افواج نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے رائل ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا اور آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکاء سے خطاب کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے 24 سے 28 جولائی 2023 تک آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version