فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے گڈو اور سکھر بیراج پر سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 30 جولائی، سکھر بیراج پر 31 جولائی کو اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔
ادارے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ، محکمہ آبپاشی سندھ، ریسکیو 1122 سندھ، پی ایم ڈی / ایف ایف ڈی، ایف ایف سی، این ایچ اے/ایف ڈبلو او، موٹروے پولیس، لائن ڈیپارٹمنٹ، وزارتوں اور وفاقی ایجنسیاں اقدامات کریں۔
این ڈی ایم اے نے ہدایت دی کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری بشمول ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی یقینی بنائے، پی ڈی ایم اے سندھ میڈیا کے ذریعے عوام کو صورتحال سے آگاہ رکھے، ضروری احتیاطی تدابیر اور اس سے منسلک علاقوں کے مکینوں کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔
ادارے نے مزید کہا کہ ریسکیو سروسز، افواج ، متعلقہ علاقوں میں متحرک این جی اوز ایمرجنسی عملہ/مشینری اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کیلئے تیار رہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
