Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک طارق کے شمولیت کے اعلان کو خوش آمدید کہتا ہوں، ملک طارق اعوان ہمارے قدیمی ساتھی ہیں درمیان میں کچھ بدگمانیاں ہوئیں جو دور ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جو سیاست کر رہی ہے اسے سیاست نہیں کہتے بلکہ ریاست اور ملک دشمنی کہتے ہیں، پی ٹی آئی کا چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے، مسلم لیگ ن واحد ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں سے جنہوں نے پی ٹی ائی میں کسی خوش فہمی کے نتیجے میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا ان سب کو دعوت دینا چاہتا ہوں کہ آپ آئیے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیجئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ملئے پاکستان کو دوبارہ تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت بنائیں، مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، جونہی مشاورت مکمل ہو گی امیدوار کے نام پر اتفاق رائے ہوگا تو اسے لیڈر آف اپوزیشن کے ساتھ شئیر کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کی اتفاق رائے کے بعد قوم کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، جو بھی نگران وزیراعظم ہوگا وہ اس قومی اتفاق رائے کا حامل ہو گا جس کے نتیجے میں اس کے نام کا چناؤ ہوگا۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق مدت مکمل کرنے کے بعد موجودہ حکومت اپنے اقتدار کو ختم کرکے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے گی، آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق جو الیکشن شیڈول ہے اس پر عام انتخابات منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version