پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر ستی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم سرکاری تنصیبات پر حملے کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر ستی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمابیہ طاہر کوراولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ میں نامزد کرنے کے بعد ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقدمہ میں نامزد سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
