Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کیلئے جھٹکا؛ فواد چوہدری کا بڑا سرپرائز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے حکومت کو بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکمران اتحاد بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھ بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کے قائد نواز شریف اور ان کا خاندان طویل عرصے سے ملک سے باہر ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے تو نواز اینڈ کو کا خصوصی تعلق ہونا چاہیے تھا، لیکن ایسا اس لیے نہیں کہ وہ پیسے کما کر پاکستان بھیجتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد کے لیڈران کی گنگا الٹی بہہ رہی ہے، یہ پاکستان سے پیسے باہر بھیجتے ہیں اور پاکستان صرف حکمرانی کیلئے آتے ہیں۔

  تحریک انصاف کے سابق رہنما نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ درحقیقت معیشت اور سیاست کا تعلق پیچیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کن طبقات کو آپ ٹیکس کریں گے اور کن کو ریلیف دیں گے، اسی لیے میں نے کہا تھا کہ میثاق معیشت پر نہیں ہوتے سیاست پر ہوتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آپ Construction Sector  کو بڑھانا چاہتے ہیں تو پراپرٹی کو ٹیکس تو نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ اگر تمباکو کا کاشتکار اسپیکر صاحب کا ووٹر ہے تو وہ اپنے ووٹر کو تحفظ دیں گے، اس میں کوئی بڑی بات نہیں، اس انٹرویو پر تحریک انصاف کا ردعمل غیر ضروری تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version