Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے کل کھڈیاں میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا

مسلم لیگ ن نے کل قصور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٗٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں کل بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب انشاءاللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ‘لاہور قصور بہاولنگر’ موٹروے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ انشاءاللہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version