Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے 6 ماہ کے بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے چین کا باقاعدہ سفیر نامزد کردیا ہے۔

‏ سفارتی ذرائع کے مطابق نئے سفیر جلد پاکستان آکر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ گذشتہ کئی ماہ سے سفیر سے محروم تھا۔

چینی سفیر نونگ رونگ جنوری میں اپنی مدت مکمل کر کہ چین واپس جا چکے ہیں۔

نو تقرر شدہ چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ سابق چینی سفیر نونگ رونگ کی جگہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version