Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل؛ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑا دھچکا دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 60 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مرادن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ترامیم کروا کر نگراں حکومت کے اختیارات کا بل پاس کروایا گیا ،تاثر دیا جارہا ہے نگراں حکومت کو اختیارات کے بل پر ہم نے حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بل پر ووٹ نہیں دیا بلکہ اس کی مزمت کی ہے، ہم نے کہا نگراں حکومت کو اختیارات نہیں دیں گے جو منتخب حکومت کو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 60 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، جس کے بعد نئی منتخب حکومت آئے اور ملکی معاملات کو آگے لیکر چلے، اگر اتحادی جماعتیں 90 دن میں الیکشن کرانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، 90 لاکھ خواتین بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہی ہیں، بی آئی ایس پی کے مستحق افراد کو 9 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے کارکنان اور جمہوریت کے لیے قربانی دی، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہید بینظیر کا خواب پورا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے، پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ہمیشہ باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version