Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ کے صدر مقام  خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، قائدین اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

   وزیراعظم نے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا کی حکومت سے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

شہبازشریف نے جیو کے کیمرہ مین سمیع اللہ سمیت دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

  وزیراعظم شہبازشریف نے جے یو آئی خار کے امیر مولانا ضیاءاللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version