Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن پر حملے کی مذمت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ قابلِ مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے، اللّہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِجمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ اس سانحہ پر اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اور کارکنوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version