Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کور کمانڈر پشاور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار کا دورہ

کور کمانڈر پشاور باجوڑ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 60 سے زائد زخمی پشاور اور تیمرگرہ کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، تاہم ریسکیو ٹیموں نے شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی ہیں۔

دریں اثناء ریسکیو 1122 نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خار اور تیمرگرہ میں اضافی ایمبولینسیں تعینات کر دی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version