Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ اتحادی جماعتوں کے مذاکرات کا ایک اور دور آج ہونے کا امکان

نگران وزیراعظم کا تقرر کے معاملے پر وفاق میں اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کے اراکین نگران وزیراعظم کا تقرر کے معاملے پر مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے پانچ نام دیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتحادی حکومت میں مشاورت جاری ہے، دو روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں دونوں بڑی جماعتوں نے سیاسی شخصیت کو ہی نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق کیا۔

پیپلز پارٹی نے تین اور (ن) لیگ نے چار نام پیش کیے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان کسی نام پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہوا۔

دونوں مذاکراتی ٹیموں نے اپنی قیادت سے رابطہ کر کے آصف زرداری اور نواز شریف کو تمام نام بھجوا دیے ہیں، تاہم آصف زرداری اور نواز شریف نگران سیٹ اپ کے حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version