الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان جلد ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن کی کشتی میں سوار ہوجائیں گے۔
جام کمال مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے بھی ملاقات کرچکے ہیں جبکہ وہ بی اے پی کو چھوڑنے کا عندیہ بھی پہلے بھی دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے علاوہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، سابق وزیرداخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کا بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے ۔
جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیرمحمد خان لہڑی ، سابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی ، مٹھا خان اور سابق رکن اسمبلی سردار مسعود لونی بھی ن لیگ میں شمولیت کے لیے بے تاب ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
