Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی پر فخر ہے، شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے موسیماتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پی ای سی) کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے، چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی پر فخر ہے، جس کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤزے تنگ نے رکھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے سی پیک ایک قابل فخر منصونہ ہے جس کا سہرا صدر شی جن پنگ اور آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف علی زرداری نے اپنا پہلا سفارتی دورہ چین کا کیا تاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے قائم کردہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، انہوں نے پہلے سال میں چار بار چین کا دورا کیا۔

 انکا کہنا ہے کہ آصف علی زردای نے بطور صدر اپنے دور میں متعدد بار چین کا دورہ کیا اور صدارت چھوڑنے کے بعد بھی انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سی پیک کی پیشرفت کو بڑھانے کے لیے چین کا دورہ کیا، یہی وجہ ہے چین کی حکومت نے ان کو سی پیک کا بانی قرار دیا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ تاریخ ساز منصوبہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے، سابق نااہل حکومت کی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہوا، تاہم ہم اس گیم چینجر منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version