چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
