فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے ماہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی میں ایف بی آر نے ہدف سے 2 ارب روپے کم محصولات اکھٹے کئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ماہ جولائی میں 532 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے، اس ماہ کیلئے ادارے نے 534 ارب روپے ٹیکس ہدف رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے رواں سال جولائی میں محصولات میں 19.15 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال جولائی میں ایف بی آر نے 462 ارب کے محصولات اکھٹے کئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
