Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، بلاول بھٹو

  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ کے چینج انیشیٹیو کےتناظرمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں دفتر خارجہ حکام اور شراکت داروں نے شرکت کی تقریب سے خطاب میں قائمقام سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ وزیرخارجہ نے دفترخارجہ اور فارن سروسز میں ڈیجیٹل سسٹم کومتعارف کروایا ہے اور 51 میں سے 19 منصوبے کامیابی سےمکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کےاس منصوبے کے تحت ہم نے مختلف انتظامی شعبوں میں بہتری لائی، افغانستان سے دہشتگرد سرگرمیوں کے تناظر میں اپنے دفاع کے لیے عالمی قوانین پر عمل کریں گے، اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کاروائی ہمارا ایک آپشن ہوسکتا ہے لیکن یہ ہمارا آخری آہشن ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں دہشتگردی کو روکنا چاہیے، پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کے لیے افغانستان کو مدد دینے کے لیے تیار ہے، نیٹو کی چھوڑا ہوا اسلحہ اور سپلائز بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے۔

  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس باجوڑ واقعے کی تعزیت کرنے گیا تھا، دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version