Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ سیکرٹری ریونیو ڈویژن بھی ہونگے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ملک امجد زبیر ٹوانہ ایف بی آر میں ممبر آئی آر آپریشنز کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version