Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛ حکومت بڑی قانون سازی میں کامیاب

قومی اسمبلی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل دو ہزار تئیس کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں متعدد بلز پیش ہوئے اور کئی منظور بھی ہوگئے۔ ایوان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023کی منظوری دے دی۔

ترمیم کے مطابق ایکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرکے ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا، بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان روابط کو مزید مربوط بنانے کا فریم ورک بھی شامل ہے۔

 اہم خفیہ معلومات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے توشہ خانہ بل بھی منظورکرلیا، اس کے علاوہ اجلاس میں تیرہ نئی جامعات کے قیام کے بلز بھی پیش کیے گئے۔

ایوان میں کنگز یونیورسٹی اسلام آباد بل کی منظوری کی باری آئی تو وفاقی وزیر تعلیم نے اعتراض اٹھا دیا  اور کہا یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے، اس یونیورسٹی کی کوئی بنیاد موجود نہیں ۔ وزیر تعلیم کے اعتراض پر ڈپٹی اسپیکر نے بل کی منظوری مؤخر کردی ۔

یونیورسٹیز کے بلوں کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلاف ہوا۔ حکومتی رکن اہرہ اورنگزیب کے قصور میں یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں قانون سازی پر حکمران اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی۔ وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے بل کی حمایت جبکہ لیگی رکن ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کنگز یونیورسٹی بل کی مخالفت کی۔

جس پرارکان نے ایوان میں ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کردیا، ووٹنگ شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی ارکان کی اکثریت ایوان میں پہنچ گئی اور یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل پر قانون سازی ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی۔

حکمران اتحاد کے درمیان اسپیکر کے چیمبر میں اڑتیس منٹ تک مذاکرات بھی ناکام رہے۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اس صورتحال میں اجلاس بدھ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version