Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا حج آپریشن 2023 اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا 21 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 2 اگست کی شب مکمل ہوگیا ہے، تاہم پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع ہوا اور 22 جون تک جاری رہا۔

بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس میں جدّہ کے لئے 136 اور مدینہ کے لئے 122 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی، تاہم 96 فیصد پروازیں وقت پر یا وقت سے تھوڑا قبل روانہ ہوئیں جو کہ حج آپریشن میں شامل تمام ایئرلائنز سے بہتر تھیں۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61,461 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے، تاہم حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی۔

پی آئی اے کے سی ای او نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلیٰ طریقے سے منظم کیا گیا جس کے لئے پاکستان اور سعودیہ عرب میں موجود ٹیمیں قابل ستائش ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version