Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں نگران سیٹ آپ کیلئے مشاورت کا آغاز کل سے متوقع

کراچی: سندھ میں نگران سیٹ آپ کے لئے مشاورت کا آغاز کل سے متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سینئر وزراء نگران سیٹ آپ پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو رائے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے حکومت نے متعدد ناموں پر غور کیا ہے، مختلف نام پارٹی قیادت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں نگران صوبائی کابینہ کے لئےمختلف شعبوں سے مختلف شخصیات کے انٹرویو کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے پارٹی مشاورت مکمل کرنے کے بعد ایم کیو ایم سے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران سیٹ آپ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار کے درمیان آئندہ ہفتے اہم ملاقات متوقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version