Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کی تحریری معافی مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریری معافی مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی کی تحریری درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تحریری معافی جمع کرائی، فواد چوہدری نے مشروط معافی مانگی لیکن اس میں کسی افسوس کا اظہار نہیں کیا گیا۔

جاری کردہ بیان کے مطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الزامات لگائے اور توہین آمیز ریمارکس دیے، یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس پر مشروط معافی سے تلافی نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version