Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہیئے، خورشید شاہ

 وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی بات کی جارہی ہے، نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا انعقاد تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔

 انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ  نگران وزیر اعظم کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو مگر نگران وزیر اعظم کے عہدے کیلئے کوئی ریٹائرڈ سیاست دان امیدوار ہوسکتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائینل کئے ہیں مگر ان پانچ ناموں کے علاوہ کوئی اور نام بھی فائنل ہو سکتا ہے، پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ماضی میں جب بھی انتخابات التوا کا شکار ہوئے تو پھرطویل عرصے تک عوام جمہوریت سے محروم رہے، ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہیئے اور کسی سیاسی جماعت کو اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیئے، پیپلز پارٹی آئین کی بانی جماعت ہے اور وہ انتخابات کا سارا عمل قانون اور آئین کے مطابق چاہتی ہے، میری جماعت خلاف آئین کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version