Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

 موٹر سائیکل خریدنے والوں کی مشکل مزید بڑھ گئی تاہم موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین موٹر سائیکل ڈیلرز الائنس عبدالله شاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہنڈا موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے، نئی قیمت پر اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی جبکہ ہنڈا 70 ڈریم 3 ہزار رپوے مہنگی ہوکر 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

عبدالله شاری نے یہ بھی کہا کہ ہنڈا پریڈیٹر 5 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے کی ہوگئی جبکہ سی جی 125 بھی 3 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے پر جا پہنچی۔

چیئرمین موٹر سائیکل ڈیلرز الائنس عبدالله شاری نے مزید کہا کہ ہنڈا سی بی 125 ایف 3 ہزار روپے مہنگی ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 900 روپے کی ہوگئی جبکہ ہنڈا سی بی 150 ایف 3 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version