Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم الیکشن میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کی عوام کو بیدار کرنے کا آغاز گوجرانوالہ سے کیا ہے، اس تحریک کو ملک کے کونے کونے تک لے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں لیکن ستر لاکھ سے زیادہ نوجوان نشے میں مبتلا ہیں لیکن ڈرگ مافیا کا مقابلہ کرکے اس کو سزا دینے والا کوئی نہیں ہے

سراج الحق نے یہ  بھی کہا کہ ملک میں دو خاندان مسلط ہیں، میاں نواز شریف کے خاندان نے نصف صدی تک حکومت کی اور زرداری نے سندھ کو یرغمال بنانے رکھا اور جب تک یہ دونوں خاندانوں سے نجات نہیں ملتی عوام کا کچھ نہیں ہونے والا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری، بلاول کو شہباز شریف حمزہ کو اور نواز شریف مریم کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، اپنی اس خواہش کو پوری کرنے کے لیے پولنگ عملہ خریدتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کا سوچتے ہیں اور یہ لوگ اپنی اولاد اور اپنے خاندان کے لیے سوچتے ہیں اور اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ نواز زرداری کو ووٹ دیتے ہیں یا سراج الحق کو۔

انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں غربت کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے، 22 اگست کو آپ کی حکومت ختم ہو جائے گی لیکن آپ نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا اور پھر آپ نے عوام پر پیٹرول گرا دیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف ،زرداری اور عوام خان نے ملک کو آئی ایم ایف کا مقروض بنایا، یہ گد ہیں یہ سیاسی پنڈت ہیں انھوں نے عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا اور کشمیر کو انڈیا کے حوالے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتا تھا پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے لوگوں کو سزائیں دلواوں لیکن اس پر اس لیے کچھ نہیں ہوا کیونکہ اس میں ن لیگ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے لوگ شامل تھے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے جب یہ عوام کے پاس جائیں گے تو ان پر گندے انڈے پڑیں گے، اس لیے پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ الیکشن نہ ہوں جبکہ ہم الیکشن میں ایک دن بھی تاخیر نہیں چاہتے، آپ نے ووٹ کے ذریعے ساتھ دیا تو ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ،بنگلادیش،سوڈان،چائنہ اگلے نکل گئے لیکن ہم ادھر ہی کھڑے ہیں، ہم مانگنے والی نہیں دینے والی قوم بننا چاہتے ہیں، برسر اقتدار آ کر پروٹوکول نظام کو ختم کرکے دم لیں گے اور سب کا احتساب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم پیسہ بچا پر اس ملک کی عوام پر لگائیں گے، عوام کا ایک ایک پیسہ ان کے پھپھڑوں سے نکال کر ملک کے خزانے میں جمع کرے گے اور انہیں نشان عبرت بنائیں گے، ہم بلدیاتی نظام کو مظبوط کرے گے اور اعلیٰ تعلیمی اسٹرکچر بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version