وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی بربریت پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی کو یکطرفہ، غیر قانونی طور پر منسوخ کئے 4 سال ہو گئے، بھارت نے کشمیری عوام کو دبانے کے لئے طاقت اور تشدد کے وحشیانہ استعمال کا سہارا لیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکام نے انتخابی حلقوں کی منتخب حد بندی کی ہے، لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کئے ہیں، موجودہ انتخابی فہرستوں میں ددوبدل کے لئے لاکھوں عارضی رہائشیوں کو شامل کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، عالمی براداری کو کشمیر میں بھارتی بربریت پر مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
