بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور جغرافیائی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ درآمدات پر انحصار ٹھیک بات نہیں، ایف پی سی سی آئی کے ایکسپورٹ ریسرچ سینٹر کا قیام خوش آئند ہے۔ تاجر برادری سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، تاجروں کو سہولیات دیئے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے، متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیر نہیں ہوتےتھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
