Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشترکہ مفادات کونسل وفاق کی مضبوطی کے لیے ایک اہم آئینی ادارہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل وفاق کی مضبوطی کے لیے ایک اہم آئینی ادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات سی سی آئی کے پچاسویں اجلاس میں نتائج کی متفقہ منظوری دی گئی۔

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ باپ پارٹی کے ڈاکٹر خالد مگسی، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی جبکہ وزارتِ منصوبہ بندی اور پاکستان ادارہ شماریات کے حکام نے اجلاس کو مردم شماری کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل وفاق کی مضبوطی کے لیے ایک اہم آئینی ادارہ ہے، پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بہترین طور سے مکمل ہوئی جو خوش آئند ہے، صوبائی حکومتوں اور پاکستان ادارہ شماریات نے اس قومی فریضے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version