اسلام آباد ، روالپنڈی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کی سرحد پر ہندوکش ریجن تھا جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، ہری پور، دیر بالا، خال واڑی، مالاکنڈ، خیبر،لنڈی کوتل، نوشہرہ، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں زلزلہ آیا جہاں لوگ کلمے کا ورد کرتے گھروں سے نکل پڑے۔
علاوہ ازیں پنجاب میں کھڈیاں خاص، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور چنیوٹ، شیخوپورہ، ملتان، قصور،حافظ آباد اور جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق کشمیر میں وادی نیلم کے بیشتر علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
