گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی کورسز کے 14 ویں مرحلے کے ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیسٹ دینے کے لئے آنے والے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر میں نے سمجھا کہ لوگوں کے کام کرنے کے لئے اختیار کی نہیں بلکہ کردار اور نیت کی ضرورت ہوتی ہے، میرا وعدہ ہے کہ آئی ٹی کا یہ پروگرام بند نہیں ہوگا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورس کے لئے ساڑھے پانچ لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے، لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنے سارے لوگوں کا ٹیسٹ کیسے لیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس گورنر ہاؤس میں کئی دنوں سے ٹیچرز کی ٹریننگ ہو رہی ہے، اس آئی ٹی پروگرام کے لئے ہم باہر سے بھی ٹیچرز کو بلوائیں گے، یہ کورسسز بالکل مفت کروائے جائیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ان کورسسز کے لیے سندھ حکومت اور وفاق سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا، اس سب کا اہتمام ہم سب نے مل کر کررہے ہیں جس میں سیلانی ویلفیر ٹرسٹ اور جے ڈی سی شامل ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج گورنر ہاؤس کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھل گئے ہیں، ہمیں اس شہر کے رہنے والوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اکثر کہتا ہوں کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے اور اسی قلم سے ہم آپ کو شعور دیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےمزید کہا کہ کاروبار کرنے کے طریقے اور سہولیات اسی گورنر ہاؤس سے فراہم کی جائے گی، وہ دن ضرور آئے گا جب آپ کو آپ کا حق ملے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
