Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جج ہمایوں دلاور کی لندن روانگی کا معاملہ؛ نئے حقائق سامنے آگئے

چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کی لندن روانگی کا معاملے پر یونیورسٹی آف ہُل کی دستاویزات سے متعلق بول نیوز حقائق سامنے لے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریننگ ورکشاپ کیلئے ابتدائی نامزدگیاں مئی 2023 میں بھجوائی گئیں۔

دستاویز کے مطابق 31 جولائی کو ہمایوں دلاور کی ٹریننگ میں شرکت کنفرم ہوئی، جج فیضان حیدرگیلانی کی عدم دستیابی پر ہمایوں دلاور کا نام شامل ہوا۔

ابتدائی فہرست میں جج ہمایوں دلاور کا نام شامل تھا تاہم جون میں ہمایوں دلاور سمیت 4 ججز کا نام ڈراپ ہوا، جج فیضان حیدر نے ویزہ اپلائی کیا تاحال اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

یونیورسٹی دستاویز کے مطابق پروگرام میں ایک نشست خالی رکھنا نامناسب ہوگا اس لیے جج ہمایوں دلاور کو متبادل کے طور پر منتخب کیا جا رہا ہے، 21 جون کے خط کے مطابق اسلام آباد سے 4 ججز کو چنا گیا منتخب ججوں میں زبیا چوہدری، کامران بشارت، شعیب بلال شامل تھے۔

حتمی طور پر 7 جج ٹریننگ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوئے، عابدہ سجاد ،صائمہ اقبال ،عائشہ شبیرٹریننگ کیلئےلندن گئیں۔

 لندن جانے والوں میں جج ثاقب جواد، رضوان قریشی، صنم بخاری بھی شامل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version