Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

1 بجے تک مین لائن ریلوے ٹریک کلیئر کر دیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 1 بجے تک مین لائن ریلوے ٹریک کلیئر کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج دوپہر ہزارہ ایکسپریس افسوسناک حادثے کا شکار ہوئی، موقع پر ریسکیو آپریشن پاک فوج، سندھ رینجرز، صوبائی حکومت کی مدد سے جاری ہے، مرحومین کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

  حادثے کی تحقیقات کے لئے بھی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں، اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ ٹریک سفر کے لئے تنکنیکی طور پر فٹ ہونے کے باوجود حادثے کی اصل وجہ کیا ہے، حادثے کے بارے میں تحقیقات سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ انشاءاللہ 1 بجے تک مین لائن ریلوے ٹریک کلیئر کر دیا جائے گا، ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مقامی آبادی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور متاثرین کی مدد کی سرکاری اداروں کا ہاتھ بٹایا، سب مددگاروں کا شکریہ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version