امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکپریس ٹرین حادثے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنوں کو ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت زخمیوں کو بہترین علاج و معالجے کی سہولت فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے خوفزدہ حکمران الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، ملک مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے، بلوچستان میں بدامنی عروج پر تو سندھ میں ڈاکوراج ہے، اس سب کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کے پاس واحد راستہ ووٹ کے ذریعے اسلامی انقلاب کی صورت میں بچا ہے، عدل و انصاف کی حکمرانی، بے لاگ احتساب،سودی معیشت سے نجات کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے حق وراثت کو یقینی بنائے گی، خواتین کے لیے الگ یونیورسٹیاں بنائیں گے، ان کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے سخت قوانین اور ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، خواتین کا سب سے بڑا جہاد یہ ہوگا کہ وہ ووٹ سے فرسودہ نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
