وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج 3 بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا جس میں جی سی سی مملک سے انوسمنٹ پلان پر بات ہو گی۔
اجلاس میں پیٹرولیم سمٹ، آئی ٹی کانفرس اور زرعی فارمز کے اجراء کے بعد کی صورتحال پر بات ہو گی۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت اب تک کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
آرمی چیف اور مسلح افواج کے دیگر افسران بھی ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے۔
وزیر منصوبہ بندی، وزیر اطلاعات وزیر پاور ڈویژن سمیت دیگر وزراء بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
