ملک میں ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922، بلوچستان کی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 اور اسلام آباد کی 23 لاکھ 63 ہزار 863 تک پہنچ گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار 724 افراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے۔
علاوہ ازیں کراچی ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881، پشاور ڈویژن کی 1 کروڑ 35 ہزار 171، لاہور ڈویژن کی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 اور کوئٹہ ڈویژن کی 42 لاکھ 59 ہزار 163 ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد اور سندھ میں 2.57 فیصد رہی جبکہ بلوچستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 3.20 فیصد، خیبر پختونخوا میں 2.38 فیصد اور اسلام آباد میں 2.80 فیصد تک پہنچ گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
