نگران وزیراعظم کی تقریری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، نگران وزیر اعظم کون ہو گا؟ اس کا فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا، انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کون ہوگا؟ یہ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو تاحال معلوم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی تقاضا پورا کرنے کے لئے نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کو 3 نام بھجوائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کے حتمی فیصلے کے لئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نواز شریف کا نامزد کردہ نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے ناموں پر آج حتمی مشاورت کریں گے۔ راجہ ریاض حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد راجہ ریاض کی وزیراعظم سے آج یا کل ملاقات کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران نگران وزیراعظم کے نام پر بھی اتفاق رائے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
