Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو پاکستان کو ایک نئی دنیا بنائیں گے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو پاکستان کو ایک نئی دنیا بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم ڈسٹریبیوشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے کیا گیا، اب بھی ہم ایک دہائی پیچھے ہیں، ہم نے اپنے نوجوانوں کے لئے 75 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کا ماضی بہت اچھا بھی ہے اور نظر انداز بھی ہے، مجھے یہ یقین نہیں تھا کے آئی بی اے یونیورسٹی ورلڈ لیول یونیورسٹی پر پہنچ جائیں گی، لیپ ٹاپ اسکیم حکومت اور اتحادی جماعتوں کی کاوشیں ہیں، وزیراعظم کو کہا کے 1 لاکھ لیپ ٹاپ کم ہیں کم سے کم 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیے جائیں، اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو پاکستان کو ایک نئی دنیا بنائے گے، آج پاکستان میں جو کچھ بھی وہ تھوڑا بہت سیاستدانوں کی وجہ سے ہیں۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سیاستدانوں نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے، جب میڈیا پر سوال ہوتے ہیں بہاولپور یونورسٹی کے حوالے سے تو سر شرم سے جھک جاتے ہیں، مجھے بھی کبھی معلوم نہیں تھا کے جو اپنا گھر نہیں بنا سکتا وہ یونیورسٹیاں بنائے گا، یہ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو دنیا سے ملائے گی، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں پر توجہ دے، سکھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے لیے 10 بسیں وزیراعظم سے درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ موبائل کے بغیر ہی میرا پاکستان میں سب زیادہ تعلق رہتا ہے، جو قائداعظم نے سوچ دی تھی اسکو ہم پورا نہیں کر سکے، آگے اگر چلنا ہے تو ایجوکیشن سسٹم کو تھوڑا سا بدلنا پڑے گا، سسٹم بدلنے سے کاپی کلچر ہی ختم ہو جائے گا، ایک اور یونیورسٹی لانے کی کوشش کررہا ہوں، کوشش ہے سکھر میں ایجوکیشن اور صحت کا حب بنائے، ہم سکھر میں کینسر کے مفت علاج کے لیے ہاسپٹل بھی بنا رہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version