Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا جاتے جاتے بڑا اقدام

حکومت نے جاتے جاتے عوام کو بڑ خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 110 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کورنگی، ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 18 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 16 ارب 70 کروڑروپے قرض دے گا۔

 

 

قومی سطح پر زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے اور ماحولیات اور میونسپل سروسز میں بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

 جس پر وزارت خزانہ کے مطابق 64 ارب 48 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے 51 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ دے گا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں ماحولیات اور دیہی ترقی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 16 ارب 26 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ اجلاس میں سیالکوٹ ایمن آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کا 10 ارب 82 کروڑ کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس کے تحت کا مونکی کو موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے گا جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں منصوبے پر پچاس، پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version